سروے کے بعد سیلاب متاثرین کی مدد کی جائے گی : گورنر پنجاب
لاہور(سپیشل رپورٹر)گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ سیلابی صورتحال کی وجہ سے ملک مشکل حالات سے گزر رہا ہے۔ سروے کے بعد سیلاب متاثرین کی مدد کی جائے گی۔ حکومت جہلم، چکوال اور شدید بارشوں سے متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جہلم میں سیلاب زدہ علاقوں میں دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ دورے کے دوران ڈی سی او اورڈی پی او ان کے ہمراہ رہے اور سیلاب سے متعلق بریفنگ دی۔گورنرسلیم حیدر نے سیلاب کے دوران عوام کی جان بچاتے ہوئے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس کانسٹیبل شہید حیدر علی حسین کے لواحقین سے جہلم ڈپٹی کمشنر آفس میں ملاقات کی ۔ان سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔گورنر نے شہیدکانسٹیبل کے اہل خانہ کو اپنی طرف سے 10 لاکھ روپے کی امداد اور ریسکیو 1122 اہلکاروں کے لئے عوام کو ریلیف فراہم کرنے پر اپنی طرف سے 2لاکھ روپے دینے کا بھی ا علان کیا۔