حکومت کا توشہ خانہ کے عمل کو ڈیجیٹلائز کرنے کا فیصلہ

 حکومت کا توشہ خانہ کے عمل کو ڈیجیٹلائز کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی حکومت نے توشہ خانہ کے نظام میں شفافیت، نگرانی اور احتساب کو یقینی بنانے کے لئے ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے پورے عمل کو ڈیجیٹلائز کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

 اس سلسلے میں تیار کردہ توشہ خانہ انوینٹری ایپلیکیشن کا نظام جلد خودکار طریقے سے فعال کر دیا جائے گا۔وفاقی کابینہ کی جانب سے توشہ خانہ سے متعلق قائم خصوصی کمیٹی نے اس ضمن میں سفارشات کو حتمی شکل دے دی ، جو آئندہ چند روز میں وفاقی کابینہ کے اجلاس میں منظوری کے لئے پیش کی جائیں گی۔کابینہ ڈویژن کے مطابق توشہ خانہ انوینٹری ایپ پنجاب ہوم ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک سے تیار کی گئی اس کا مقصد تحائف کے اندراج، ریکارڈ، ٹریکنگ اور آڈٹ کو مؤثر، محفوظ اور شفاف بنانا ہے ۔ اس نظام کے تحت توشہ خانہ کا مکمل ڈیٹا نہ صرف ڈیجیٹل ہوگا بلکہ اس کی بنیاد پر ہر تحفے کا ٹریک اینڈ ٹریس اور آڈٹ بھی ممکن ہوگا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں