جمائما نے دونوں بیٹوں کو پاکستان جانے سے پھر روکدیا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )تحریک انصاف کے بانی کے بیٹوں قاسم اور سلیمان کوان کی والدہ جمائما گولڈ سمتھ نے امریکا سے واپس لندن بلالیا اور انہیں بانی کی بہنوں اور دوسرے رشتہ داروں سے لاحق خطرات سے محفوظ رکھنے کیلئے پاکستان جانے سے ایک مرتبہ پھر روک دیا ۔
پاکستان میں تحریک انصاف کی قیادت کو امریکا میں قیام کے دوران دونوں بھائیوں کے ساتھ روا رکھی گئی سرد مہری سے سخت مایوسی ہوئی جس میں امریکا تحریک انصاف، امریکی انتظامیہ اور تحریک انصاف کے روایتی طرفدار لابی نے بھی انہیں اہمیت نہیں دی۔امریکا میں تحریک انصاف کے گروپوں میں دورے کی ناکامی کیلئے ایک دوسرے پر سخت الزام عائد کرنے کا سلسلہ شر وع ہوگیا ہے ۔