جہلم ویلی:تیندوا9سالہ بچی گھرسے اٹھاکرلے گیا،لاش برآمد

جہلم ویلی:تیندوا9سالہ بچی گھرسے اٹھاکرلے گیا،لاش برآمد

مظفرآباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جہلم ویلی میں تیندوا گھر کے برآمدے میں کھیلنے والی 9سالہ بچی کو اٹھا کر لے گیا، بچی کی لاش کھیتوں سے برآمد ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق مظفرآباد کی جہلم ویلی میں کنٹرول لائن کے پانڈو سیکٹر کے گاؤں سنگڑ شمالی ڈبراں کے مقام پر تیندوے نے حملہ کرکے 9 سالہ بچی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ذرائع کے مطابق کنٹرول لائن کے قریبی گاؤں سنگڑ شمالی ڈبراں میں تیندوہ گھر کے برآمدے میں کھیلتی مصطفیٰ اعوان کی 9 سالہ بیٹی کو اٹھا کر لے گیا۔علاقہ مکینوں کے پیچھا کرنے پر تیندوا ننھی بچی کی گردن سے خون چوس کر لاش کھیت میں پھینک فرار ہوگیا۔3 گھنٹوں کی تلاش کے بعد لاش مل گئی،دلخراش واقعے کے بعد علاقہ مکین خوف وہراس کا شکار ہوگئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں