5افسر تبدیل،شان الحق ممبر سی ایم آئی ٹی تعینات

5افسر تبدیل،شان الحق ممبر سی ایم آئی ٹی تعینات

لاہور(اپنے نامہ نگار سے)پنجاب حکومت نے 5 افسران کے تقرروتبادلے کردیئے جبکہ دوسری طرف 4 پی ایم ایس افسران کو فوری طور پر ریلیو کر دیا گیا اور ان کی خدمات وفاق کے سپرد کر دی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے مس صولت ثاقب ممبر سی ایم آئی ٹی کو عہدے سے ہٹا دیا اورانہیں ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے جبکہ ان کی جگہ شان الحق کو ممبر سی ایم آئی ٹی تعینات کردیا گیا ہے ۔ علاوہ ازیں عاصم رضا ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ کا تبادلہ منسوخ کر دیا گیا جبکہ عمر فاروق علوی کو ایم ڈی پنجاب گورنمنٹ سرونٹس ہاؤسنگ فاؤنڈیشن اور ثمینہ سیف نیازی کو ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن محکمہ قانون تعینات کردیا گیاہے ۔ دوسری طرف پنجاب حکومت نے چیف سیکشن پی اینڈ ڈی بورڈ محمودالحسن اور ڈی جی پاپولیشن ویلفیئر خالد پرویز کی خدمات وفاق کے سپردکر دیں، پنجاب ریونیو اتھارٹی میں تعینات خضر حیات اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل توقیر حیدر کاظمی کو بھی پنجاب سے ریلیو کرکے ان کی خدمات وفاق کے سپرد کردی گئیں، چاروں افسران کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اسلام آباد رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ صوبائی افسران کی پی اے ایس (پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس)میں انڈکشن ہونے پرانہیں وفاق میں رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں