سی پیک :ہزاروں نئی ملازمتیں پیدا ہونگی
اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہاہے کہ پاکستان دنیا کی سب سے بڑی نوجوان ورک فورس کا حامل ملک ہے ، پاکستان کی تقدیر نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے ، اڑان پاکستان کے تحت نوجوانوں کی مہارتوں میں اضافہ ترجیح ہے۔
سی پیک کے تحت آئندہ چند برسوں میں ہزاروں نئی ملازمتیں پیدا ہوں گی۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کانے دورہ چین کے دوران تقریب سے خطاب میں کہا پاکستان کی دوتہائی آبادی تین سال سے کم عمر نوجوانوں پر مشتمل ہے ، چینی ماڈل پر ووکیشنل ایکسی لینس سنٹرز کا قیام عمل میں لایاجائیگا، اڑان پاکستان کو سمت و رہنمائی چین کے ووکیشنل ماڈل سیملیگی ، روایتی ملازمتوں کا خاتمہ اور نئی مہارتوں کی مانگ میں غیرمعمولی اضافہ ہوچکاہے ۔