کرپشن کیس:پاکستان پوسٹ کے افسرکو 29 سال قید،20 لاکھ جرمانہ

کرپشن کیس:پاکستان پوسٹ کے  افسرکو 29 سال قید،20 لاکھ جرمانہ

راولپنڈی (اے پی پی)سپیشل جج سینٹرل راولپنڈی نے بدعنوانی میں ملوث محکمہ ڈاک کے آفیسرحامدجلیل کو خورد برد کا الزام ثابت ہونے پر 29 سال قید بامشقت 20 لاکھ روپے جرمانے کی سزا اور دو کروڑ 15 لاکھ روپے معاوضے کی ادائیگی کا حکم سنا دیا ۔

ملزم نے بطور پوسٹ ماسٹر پنشن سیونگ بک میں بوگس انٹریاں کیں اور دو کروڑ 52 لاکھ 96 ہزار سے زائد روپے خورد برد کئے ۔ملزم کے خلاف 2022 میں اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد میں مقدمہ درج ہوا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں