عمران کا ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لینے کا اعلان ،ٹکٹ بیچنے والے مافیا کی کمر ٹوٹ گئی ،فواد
اسلام آباد(آئی این پی)سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان نے ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان کر کے تحریک انصاف کے ٹکٹ فروخت کرنے سے مہم کی فنڈنگ تک کے مافیا کی کمر توڑ دی۔
ایکس پر اپنے بیان میں فواد نے کہا کہ بالکل درست فیصلہ ہے کہ اپنے قربانی دینے والے ممبران کے ساتھ کھڑا ہونا چاہئے ،اس فیصلے سے پہلی بار پارٹی اپنے لوگوں کے ساتھ کھڑی ہوئی ہے ۔