بغیر شوکاز ملازمت سے برطرفی قانون کے برعکس، سپریم کورٹ

بغیر شوکاز ملازمت سے برطرفی قانون کے برعکس، سپریم کورٹ

لاہور(کورٹ رپورٹر)سپریم کورٹ نے چیک کی رقم میں جعلسازی کے ذریعے خوردبرد کرنے کے الزام میں برطرف سرکاری ملازم کو ملازمت پر بحال کرتے ہوئے قرار دیا کہ شوکاز نوٹس جاری کئے بغیر ملازمت سے برطرفی قانون کی منشا کے برعکس ہے۔

جسٹس عدیل احمد عباسی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے برطرفی کیخلاف اپیل پر فیصلہ جاری کیا۔تین رکنی فل بینچ نے سرکاری ملازم محمد رمضان کی برطرفی کیخلاف اپیل منظور کرلی اور برطرفی کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا،تین رکنی فل بینچ نے قرار دیا کہ دفاع کا موقع فراہم کئے بغیر ملازمت سے برطرف کرنا انصاف کے اصولوں سے مطابقت نہیں رکھتا اور باضابطہ انکوائری کے بغیر ملازمت سے برطرفی جیسی بڑی سزا نہیں دی جاسکتی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں