یوم آزادی مناکر دکھادیں ہم زندہ، باوقار قوم ہیں، شجاعت
اسلام آباد(نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ قوم یوم آزادی بھرپور جوش و خروش سے منائے ، شہری جشن آزادی تقریبات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور دکھادیں کہ ہم زندہ اور باوقار قوم ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملاقات کرنیوالے مسلم لیگ بلوچستان کے صدر ڈاکٹر شکیل روشن سے گفتگو میں کیا، چوہدری شافع حسین بھی اس موقع پر موجود تھے ، چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ معرکہ حق بنیان المرصوص میں پاکستان کی فتح ہمارے عزم، بہادری اور قربانیوں کی روشن علامت ہے ، مسلح افواج نے تحفظ آزادی کی تاریخ میں سنہری باب کا اضافہ کیا۔ دریں اثناء مسلم لیگ کا مشاورتی اجلاس مسلم لیگ ہائوس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ صدارت پارٹی کے چیف آرگنائزر ڈاکٹر محمد امجد نے کی، پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و ترجمان مصطفیٰ ملک نے بتایا کہ چودھری شجاعت حسین کی ہدایت پرپارٹی نے رکن قومی اسمبلی فرخ خان کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی ہے جو چاروں صوبوں میں جشن آزادی کی مناسبت سے تقریبات منعقد کرے گی۔