جنوبی وزیرستان:جے یو آئی رہنما مولانا ثنا اللہ قتل
پشاور(آئی این پی)جنوبی وزیرستان لوئر کی تحصیل برمل کے علاقے اعظم ورسک میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے جے یو آئی (ف) کے رہنما مولانا ثنا اللہ کو قتل کر دیا۔
جنوبی وزیرستان لوئر کی تحصیل برمل کے علاقے اعظم ورسک میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے جے یو آئی (ف) کے رہنما مولانا ثنا اللہ کو قتل کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ مولانا ثنا اللہ اعظم ورسک بازار کی جانب جا رہے تھے کہ راستے میں نا معلوم افراد نے گولیوں کا نشانہ بنا دیا اور فرار ہوگئے۔