ملزم مقدمہ میں اقبال جرم کر لے تو ضمانت نہیں بنتی:لاہور ہائیکورٹ

ملزم مقدمہ میں اقبال جرم کر لے تو ضمانت نہیں بنتی:لاہور ہائیکورٹ

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے ڈیڑھ کروڑ کے جعلی چیک کے مقدمہ میں گرفتار ملزم کی درخواست ضمانت خارج کرتے ہوئے کیس کا ٹرائل جلد مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔

چیف جسٹس مس عالیہ نیلم نے قرار دیا کہ جہاں ملزم مقدمہ میں اقبال جرم کر لے ، وہاں ضمانت نہیں بنتی۔ جسٹس مس عالیہ نیلم نے تھانہ جنوبی چھاؤنی کے ایک مقدمہ میں گرفتار ملزم ریاض سہیل کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ عدالت کے روبرو سرکاری وکیل نے بتایا کہ ملزم کے خلاف جعلی چیک کے 20 مقدمات درج ہیں۔ملزم کے وکیل نے بتایا کہ ملزم کے خلاف 27 جون 2023 کو پاکستانی نژاد کینیڈین شہری اظہر احمد کی مدعیت میں مقدمہ درج ہوا، مدعی نے انویسٹمنٹ کی اور گارنٹی چیک دیا تھا، لہٰذا عدالت ضمانت منظور کرے ۔چیف جسٹس نے دلائل سننے کے بعد ملزم کی درخواست ضمانت خارج کردی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں