ٹریکٹرٹرالی نے موٹرسائیکل کو روند ڈالا ،3بھائی جاں بحق

ٹریکٹرٹرالی نے موٹرسائیکل کو روند ڈالا ،3بھائی جاں بحق

لاہور،کاہنہ ،بصیر پور(کرائم رپورٹر،نمائندہ دنیا،نامہ نگار)کاہنہ میں فیروزپورروڈ پرٹریکٹر ٹرالی نے موٹرسائیکل سوار3بھائیوں کو روندڈالا جس سے وہ موقع پرہی جاں بحق ہوگئے ۔

بتایاگیاہے کہ فیروزپورروڈ کاہنہ پربیکری کے سامنے تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل پر سوار 3 حقیقی بھائیوں30 سالہ راشد ، 34 سالہ فیصل اور40سالہ محمد عمر کوٹکر دے ماری اور روندتے ہوئے دور تک لے گئی ، جس سے تینوں بھائی موقع پر ہی دم توڑگئے ،متوفیان پاک عرب ہائوسنگ سوسائٹی کے رہائشی تھے ۔ ڈرائیور ٹریکٹر ٹرالی چھوڑ کر فرار ہوگیا ۔ پولیس کی نفری نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو ریسکیو 1122 کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا اور مقدمہ درج کر کے ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں