چینی کے نرخ میں 2 روپے فی کلو اضافے پرعملدرآمد2روزکیلئے معطل

چینی کے نرخ میں 2 روپے فی کلو  اضافے پرعملدرآمد2روزکیلئے معطل

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)چینی کے نرخ میں 15 اگست سے 2 روپے فی کلو اضافے پرعملدرآمد معطل کردیا گیا۔

سیکرٹری پرائس کنٹرول احسان بھٹہ کی درخواست پرقیمتوں میں اضافہ 2روزکیلئے معطل کردیاگیا،کین کمشنر پنجاب نے قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ۔وزارت نیشنل فوڈسکیورٹی نے سیکرٹری پرائس کنٹرول کے پیشگی اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہاہے کہ عام مارکیٹ میں چینی سٹاک کی فراہمی اور شوگر ملز ایسوسی ایشن سے کوآرڈی نیشن یقینی بنائی گئی،عام مارکیٹ میں چینی فروخت کیلئے 10 ہزارمیٹرک ٹن سے زائد کے آرڈرکئے گئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں