پنجاب پولیس : 406 سب انسپکٹر ز کی انسپکٹر کے عہدے پر ترقی

پنجاب پولیس : 406 سب انسپکٹر ز کی انسپکٹر کے عہدے پر ترقی

لاہور (کرائم رپورٹر )جشن آزادی کے موقع پر406پولیس سب انسپکٹر زکو بڑا تحفہ مل گیا،انہیں انسپکٹرکے عہدے پر ترقی دے دی گئی اورا س حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر کے عہدے پر ترقی کیلئے پنجاب پولیس کی تاریخ کا سب سے بڑا پروموشن  بورڈ مکمل کرلیاگیا،ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چودھری کی زیر صدارت 2 روزہ اجلاس میں پروموشن کے لئے 900 سے زائد کیسز زیر غور لائے گئے اور میرٹ پرپورے اترنے والے 406 سب انسپکٹرز کو انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ۔ترقی پانے والوں میں لاہور 115، راولپنڈی 62، گوجرانوالہ 51، ڈیرہ غازی خان 49 ،ملتان 32، بہاولپور 31، فیصل آباد 30 ، ساہیوال 20، سرگودھا 9 اور شیخوپورہ کے 7 افسر شامل ہیں۔ماہ ستمبر میں انسپکٹرکی100سیٹوں پر پروموشن کیلئے نیااجلاس ہوگا ۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ترقی پانے والے افسروں اور ان کے اہل خانہ کو مبارکباد دی ہے ۔ان کاکہناتھاکہ اڑھائی سال کے دوران 2268 سب انسپکٹرز کو انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دی جا چکی ہے ،ترقی پانے والے افسربے لوث ہوکرپاکستان کی حفاظت کریں اور پاکستانیوں کی خدمت یقینی بنائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں