اسحاق ڈار تین روزہ دورے پر برطانیہ پہنچ گئے ، اہم ملاقاتیں شیڈول

اسحاق ڈار تین روزہ دورے پر برطانیہ  پہنچ گئے ، اہم ملاقاتیں شیڈول

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار تین روزہ دورے پر برطانیہ پہنچ گئے جہاں ان کی کئی اہم ملاقاتیں شیڈول ہیں ۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار لندن میں برطانوی نائب وزیراعظم اینجلا رینر اورنائب وزیر اعظم پارلیمانی انڈر سیکرٹری برائے پاکستان ہیمش فالکنر اوردولت مشترکہ کی سیکرٹری جنرل سے ملاقاتیں کرینگے ۔سینیٹر اسحاق ڈار ہائی کمیشن لندن میں پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے پراجیکٹ کا افتتاح کریں گے جبکہ برطانوی ارکان پارلیمنٹ، کشمیری رہنماؤں اور کمیونٹی نمائندوں سے ملاقاتیں بھی ہوں گی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں