بنوں :دہشت گردوں کے 2چیک پوسٹوں پرحملے ناکام
بنوں(مانیٹرنگ ڈیسک ،این این آئی)سکیورٹی فورسز نے بنوں میں 2چیک پوسٹوں پر دہشت گردوں کے حملے ناکام بنادئیے ۔پولیس کے مطابق ضلع بنوں کی ولی نور اور سردی خیل چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنادیا گیا۔
دہشتگردوں نے رات گئے چیک پوسٹوں پر حملہ کیا تاہم سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی سے دہشت گرد فرار ہوگئے ۔حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ،پولیس نے فرار ہونے والے دہشتگردوں کی تلاش شروع کردی ۔دوسری طرف باجوڑ میں دہشت گردوں کیخلاف ٹارگٹڈ آپریشن کے پیش نظر گزشتہ روز شام 5بجے سے کرفیو پرعمل شروع ہوگیااورکرفیو21اگست کی شام 5بجے تک نافذ رہے گا۔اس دوران سڑکوں پر آمدورفت اور گھروں سے باہر نکلنا سختی سے ممنوع ہوگا۔عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ ان اوقات میں اپنی تمام سرگرمیاں معطل کر کے گھروں تک محدود رہیں۔