موسم گرما کی تعطیلات، لاہور ہائیکورٹ کا ساتویں ہفتے کا روسٹر جاری

موسم گرما کی تعطیلات، لاہور ہائیکورٹ کا ساتویں ہفتے کا روسٹر جاری

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ میں موسم گرما کی عدالتی تعطیلات کا چھٹا ہفتہ اختتام پذیر ہوگیا جبکہ 18 اگست سے ساتویں ہفتے کا آغاز ہوگا۔

عدالتی کیلنڈر کے مطابق چھٹیوں کا دورانیہ مزید دو ہفتے باقی رہ جائے گا۔ججز روسٹر کے مطابق پرنسپل سیٹ لاہور میں 18  اگست سے مجموعی طور پر 12 ججز مقدمات کی سماعت کریں گے ۔ اس دوران چار ڈویژن بینچ تشکیل دئیے گئے ہیں جو اہم نوعیت کے کیسز سنیں گے ۔ڈویژن بینچ نمبر ایک جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس ملک محمد اویس خالد پر مشتمل ہوگا۔ڈویژن بینچ نمبر دو کی سربراہی جسٹس ملک وقار حیدر اعوان کریں گے جن کے ہمراہ جسٹس راجہ غضنفر علی خان ہوں گے ۔ڈویژن بینچ نمبر تین جسٹس محمد جواد ظفر اور جسٹس طارق محمود باجوہ پر مشتمل ہوگا۔اس کے علاوہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم سمیت دیگر ججز سنگل بینچ کی حیثیت سے مقدمات سنیں گے ۔ سنگل بینچ میں جسٹس فاروق حیدر، جسٹس رسال حسن سید، جسٹس ملک وقار حیدر اعوان، جسٹس سردار اکبر علی، جسٹس ملک جاوید اقبال وینس، جسٹس محمد جواد ظفر، جسٹس ملک محمد اویس خالد، جسٹس چودھری سلطان محمود، جسٹس راجہ غضنفر علی خان، جسٹس تنویر احمد شیخ اور جسٹس طارق محمود باجوہ شامل ہیں ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں