لاہور:2مبینہ پولیس مقابلوں میں 2 خطرناک ملزم مارے گئے
لاہور(کرائم رپورٹر)2مبینہ پولیس مقابلوں میں پولیس کو مطلوب 2 خطرناک ملزم مارے گئے ،ترجمان سی سی ڈی کے مطابق اسلام پورہ کے علاقے اکرم پارک کے قریب سی سی ڈی اہلکاروں نے۔۔۔
مشکوک موٹرسائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیاتوملزموں نے رکنے کی بجائے اہلکاروں پر فائرنگ کر دی ، کراس فائرنگ میں ایک ملزم عمران عرف مانی مارا گیا اور 2 فرار ہو گئے ۔ دریں اثنا راوی روڈ کے علاقے سبزی منڈی پل کے قریب سی سی ڈی کوتوالی کی ٹیم نے خطرناک ملزموں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا تو ملزموں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی ۔جوابی فائرنگ میں موٹرسائیکل سوار ملز م اعجاز مارا گیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہو گیا ۔ادھر خانیوال میں سی سی ڈی پولیس نے مبینہ 2 مقابلوں میں 2 ڈاکوؤں منور حسین اورمحمد فیاض کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیاجبکہ ان کے 4ساتھی فرارہوگئے ۔