مرتضیٰ سولنگی صدر آصف علی زرداری کے ترجمان مقرر

مرتضیٰ سولنگی صدر آصف علی زرداری  کے ترجمان مقرر

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)سینئر صحافی اور سابق نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کو صدر مملکت آصف علی زرداری کا ترجمان مقرر کر دیا گیا۔

صدر پاکستان کے سیکرٹری محمد شکیل کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مرتضیٰ سولنگی کو اعزازی طور پر صدر کا ترجمان مقرر کیا گیا ہے ۔ریڈیو پاکستان کے سابق ڈائریکٹر جنرل مرتضیٰ سولنگی اگست 2023 سے مارچ 2024 تک نگران وزیر اطلاعات کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں،وہ آج اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں