ٹک ٹاک بناتے ہوسٹس نے بس شہریوں پرچڑھادی،1 جاں بحق

ٹک ٹاک بناتے ہوسٹس نے بس شہریوں پرچڑھادی،1 جاں بحق

راولپنڈی (خبر نگار)پیرودھائی اڈہ کے سامنے نجی بس اڈہ میں ٹک ٹاک کے شوق میں بس ہوسٹس نے گاڑی شہریوں پر چڑھا دی۔ حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور دو شدید زخمی ہو گئے ۔

پولیس نے خاتون ہوسٹس سمیت دو افراد کو گرفتار کر لیا۔بس سفر پر روانگی کے لیے تیار تھی، ڈرائیور گاڑی سٹارٹ کرنے کے بعد چائے پینے چلا گیا۔ اس دوران بس ہوسٹس نے سٹیئرنگ سنبھال کر ٹک ٹاک ویڈیو بنانا شروع کر دی۔ اچانک بس قابو سے باہر ہو کر دوسرے اڈے میں جا گھسی اور توڑ پھوڑ کے دوران تین گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ریسکیو 1122 کے عملے نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔ جاں بحق شخص کی شناخت 40 سالہ ارشاد حسین کے نام سے ہوئی جبکہ زخمیوں میں 27 سالہ بلال اور 19 سالہ عذیر شامل ہیں۔ لاش اور زخمیوں کو ہولی فیملی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں