سعید غنی کے بھائی سمیت 3 ملزم جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

سعید غنی کے بھائی سمیت 3 ملزم  جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

کراچی (سٹاف رپورٹر) ٹاؤن چیئرمین چنیسر اور صوبائی وزیر سعید غنی کے بھائی فرحان غنی و دیگر کے خلاف تشدد، دھمکیاں دینے اور کارسرکار میں مداخلت کے مقدمے میں فیروز آباد پولیس نے گرفتار تین ملزموں کو اسپیشل مجسٹریٹ شرقی کے روبرو پیش کیا۔۔۔

 دیگر ملزموں میں قمر احمد خان اور شکیل چانڈیو شامل ہیں۔ سماعت کے دوران پولیس نے تینوں ملزموں کے راہداری ریمانڈ کی استدعا کی۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ مقدمہ انسداد دہشت گردی عدالت کا ہے اور تمام ملزموں کو پیر کے روز (آج)انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت میں پیش کیا جائے گا، اس لیے عدالت سے استدعا ہے کہ انہیں ایک روزہ راہداری ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا جائے تاکہ انہیں مقررہ عدالت تک پہنچایا جا سکے ۔ عدالت نے تفتیشی افسر کی درخواست منظور کرتے ہوئے فرحان غنی، قمر احمد خان اور شکیل چانڈیو کو ایک روزہ راہداری ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دیا۔ وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا کہ چنیسر ٹاؤن کے چیئرمین فرحان غنی پر مقدمے کا قانونی طور پر حل نکال لیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں