ٹریفک حادثات،2افراد جاں بحق،2زخمی

ٹریفک حادثات،2افراد  جاں بحق،2زخمی

تلونڈی(نامہ نگار)مختلف ٹریفک حادثات میں 2افراد جاں بحق،12سالہ لڑکے سمیت 2افرادزخمی ہوگئے۔

لنڈیانوالا روڈ پرلکڑیوں سے بھرے لوڈررکشہ سے ٹکراکر موٹرسائیکل سوار محمدفاروق موقع پرد م توڑگیا،جبکہ 12سالہ لڑکا شدید زخمی ہوگیا،دربارشیخ علم دین پر ریت کی ٹرالی کے ساتھ موٹرسائیکل ٹکرانے سے محمداکرم موقع پر جان کی بازی ہارگیا، جبکہ سہیل شدید زخمی ہوگیا ۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں