زرمبادلہ ذخائر میں ایک کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا اضافہ

 زرمبادلہ ذخائر میں ایک  کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا اضافہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوگیا۔

سٹیٹ بینک کے اعداد وشمار کے مطابق مرکزی بینک کے زرمبادلہ ذخائر بڑھ کر 14ارب 27کروڑ 43لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں ،کمرشل بینکوں کے پاس اس وقت 5 ارب 34 کروڑ 35 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔سٹیٹ بینک نے بتایا کہ 22 اگست کو مجموعی ذخائر کی مالیت 19 ارب 61 کروڑ 78 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں