محسن نقوی ، طلال چودھری کی شہید میجر عدنان کے گھر آمد، اہلخانہ سے تعزیت کی
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری بنوں میں فتنہ الخوارج کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے میجر عدنان اسلم کی رہائش گاہ پہنچے اور شہید میجر عدنان اسلم کے والدین اور اہلخانہ سے ملاقات اور اظہار تعزیت کیا۔
اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ آپ کے شہید بیٹے نے بہادری اور شجاعت کی نئی داستان رقم کی، آپ کا یہ حوصلہ اور عزم ہی قوم کی طاقت ہے ۔ آپ کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں۔وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا کہ شہید میجر عدنان اسلم قوم کے ہیرو ہیں، عظیم قربانی رائیگاں نہیں جائے گی، شہدا کے خاندانوں کی لازوال قربانیوں کی قوم ہمیشہ مقروض رہے گی۔ اس موقع پر شہید میجر عدنان کے والد اور والدہ نے کہا کہ شہید بیٹے پر فخر ہے ، 10 بیٹے بھی ہوتے تو وطن پر قربان کر دیتے ۔