پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4روپے 79 پیسے لٹر تک اضافے کا امکان

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4روپے  79 پیسے لٹر تک اضافے کا امکان

اسلام آباد (آئی این پی)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے 79 پیسے فی لٹر تک اضافے کا امکان ہے ۔ذرائع کے مطابق 16 ستمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے 79 پیسے فی لٹر تک اضافے کا امکان ہے ۔

اس حوالے سے انڈسٹری نے ابتدائی ورکنگ مکمل کرلی ہے جس کے تحت پٹرول ایک روپے 54 پیسے ، ڈیزل 4 روپے 79 پیسے ، مٹی کا تیل 3 روپے 6 پیسے اور لائٹ ڈیزل 3 روپے 68 پیسے فی لٹر تک مہنگا ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا 15 ستمبر کو حتمی ورکنگ پٹرولیم ڈویژن کو بھجوائے گا، جس کے بعد پٹرولیم ڈویژن اور وزارتِ خزانہ لیوی اور دیگر ٹیکسز کے مطابق ورکنگ وزیراعظم کو ارسال کریں گے ۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی حتمی منظوری وزیراعظم شہباز شریف دیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں