جنرل ہسپتال ، غیر تربیت یافتہ مرد وں سے خواتین کا پوسٹ مارٹم
پرائیویٹ طور پر ہائر کرکے فرانزک ڈیپارٹمنٹ کے ڈاکٹرز خود ادائیگی کرتے غیر ڈاکٹرز سے ہی پوسٹ مارٹم کروایا جاتا ،پانچ رکنی انکوائری کمیٹی قائم
لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے ) لاہور جنرل ہسپتال میں غیر تربیت یافتہ مردوں کی جانب سے خواتین کا پوسٹ مارٹم کرنے کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس پر پرنسپل نے ایکشن لیتے ہوئے پروفیسر خضر حیات گوندل کی سربراہی میں پانچ رکنی انکوائری کمیٹی قائم کردی گئی ،انکوائری کمیٹی میں پروفیسر حنیف میاں ، ڈاکٹر فائزہ اطہر ، ڈاکٹر کریم اللہ اور ڈاکٹر یحیی سلطان شامل ہیں۔ دنیا نیوز ذرائع نے تحقیقات کیں ہے کہ پوسٹ مارٹم کرنے والے افراد کو پرائیویٹ طور پر ہائر کرکے فرانزک ڈیپارٹمنٹ کے ڈاکٹرز تنخوا ہ کا کچھ حصہ ماہانہ ادا کرتے ہیں اور پھر غیر ڈاکٹرز سے ہی پوسٹ مارٹم کروایا جاتا ہے ۔ ویڈیو میں خاتون کا پوسٹ مارٹم کرنے والا سویپر (ع)بتایا جارہا ہے جس کے ساتھ وہاں پوسٹ مارٹم کا ایک سپروائزر بھی ملوث ہے ۔ پرنسپل پروفیسر فاروق افضل کا کہنا ہے کہ انکوائری رپورٹ کی روشنی میں ذمہ دار افراد کے خلاف قانون کے مطابق ایکشن ہوگا۔