کرک :سی ٹی ڈی ،پولیس کی کارروائی، دہشتگرد ہلاک، ساتھی فرار
کرک (دنیا نیوز) سی ٹی ڈی اور کرک پولیس کی مشترکہ کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد مارا گیا جبکہ اس کا ساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
پولیس کو اطلاع ملی کہ تخت نصرتی مدکی روڈ پر مسلح دہشت گرد مسافروں کو روک انکی تلاشی لے رہے ہیں ، پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی دہشت گردوں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی ،ہلاک دہشت گرد سے ایک کلاشنکوف، دومیگزین، ایک دستی بم، متعدد کارتوس برآمد کر لئے۔