این اے 66،پی ٹی آئی کا بائیکاٹ بلال تارڑ بلامقابلہ کامیاب

این اے 66،پی ٹی آئی کا بائیکاٹ  بلال تارڑ بلامقابلہ کامیاب

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 66 وزیر آباد سے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار بلال فاروق تارڑ بلامقابلہ کامیاب ہوگئے۔

ریٹرننگ آفیسر شبیر حسین بٹ کی جانب سے سرکاری فارم 34 جاری کر دیا گیا، پی ٹی آئی کے امیدوار محمد احمد چٹھہ نے  ریلی کے انعقاد کے بعد پارٹی پالیسی کے مطابق انتخابی عمل سے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا تھا ،بعد ازاں چٹھہ فیملی نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے ۔نومنتخب رکن قومی اسمبلی بلال فاروق تارڑ نے علاقہ کے معززین اور اہم شخصیات سے ملاقاتیں کیں اور شکریہ ادا کیا۔ پیپلز پارٹی نے حلقہ این اے 66 میں مسلم لیگ ن کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔بلال فاروق تارڑ واحد امیدوار کے طورپرسامنے آئے اور الیکشن کمیشن نے ان کی کامیابی کا باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں