ترقی واضح نظر آنی چاہیے
کراچی (سٹاف رپوٹر) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے کے ترقیاتی منصوبوں کے جائزے کے لیے منعقدہ اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کو ہدایت دی ہے کہ وفاقی، صوبائی اور غیر ملکی امداد سے جاری بڑی شاہراہوں کے منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کی جائے تاکہ انہیں مقررہ وقت میں مکمل کیا جاسکے ۔
اجلاس میں وفاقی عوامی شعبہ جاتی ترقیاتی پروگرام برائے مالی سال 2025-26، صوبائی سالانہ ترقیاتی پروگرام 2025-26، اور ایشیائی ترقیاتی بینک کی معاونت سے جاری سیلاب ایمرجنسی بحالی منصوبے کا جائزہ لیا گیا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ سڑکوں کا بنیادی ڈھانچہ سندھ کی معاشی ترقی کی ریڑھ کی ہڈی ہے اور انہیں مقررہ مدت میں مکمل کیا جانا چاہیے ۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ سندھ کے عوام کو زمین پر واضح ترقی نظر آنی چاہیے ۔