اسلام آباد میں بین الاقوامی مقابلہ قرأت 24تا29نومبرہوگا
اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے ) وزارت مذہبی امور کے زیر اہتمام او آئی سی رکن ممالک کے قرأ کے مابین پاکستان کا پہلا بین الاقوامی مقابلہ قرأت 24 تا 29 نومبر نمل اسلام آباد میں منعقد ہو گا ۔
تقریب تقسیم انعامات 29 نومبر کو ہوگی ، مقابلہ میں 54 ممالک کے قرأ حضرات شرکت کرینگے ۔