عمران خان کے 107 کیس یکجا کرنے کی خارج شدہ درخواست بحال کرنے کی استدعا مسترد

عمران خان کے 107 کیس یکجا  کرنے کی خارج شدہ درخواست  بحال کرنے کی استدعا مسترد

لاہور،اسلام آباد(کورٹ رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے بانی تحریک انصاف عمران خان کے 107 کیس یکجا کرنے کیلئے عدم پیروی پر خارج شدہ درخواست بحال کرنے کی استدعا مسترد کردی، وکیل انتظار پنجوتھا اس بار بھی پیش نہ ہوئے۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان سے آج منگل کو وکلا کی ملاقات کا دن ہے ، جیل حکام کو فہرست بھجوا دی گئی۔فہرست میں بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجہ، بیرسٹر علی ظفر کا نام شامل ہے ، نعیم حیدر پنجوتھا، نیاز اللہ نیازی اور عرفان نیازی کا نام بھی ملاقات کرنے والوں میں شامل ہیں۔عمران کی تینوں بہنیں اور بشریٰ کی فیملی بھی ملاقات کیلئے آئے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں