رشوت کیس ،واپڈ ا افسروں سمیت 6 ملزم عبوری ضمانتیں خارج ہونے پرگرفتار

رشوت کیس ،واپڈ ا افسروں  سمیت 6 ملزم عبوری ضمانتیں  خارج ہونے پرگرفتار

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے لیسکو افسروں کے خلاف رشوت لینے کے کیس میں ایکسین نوید کامران، ایس ڈی او مدینہ کالونی تنویر خان،میٹرانسپکٹر نعیم سمیت دیگر 6 ملزموں کی عبوری ضمانتیں خارج کر دیں۔۔۔

 پولیس نے تمام ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ جسٹس سردار اکبر علی ڈوگر نے ملزموں کی عبوری درخواست ضمانتوں پر سماعت کی ۔ وکیل صفائی کا کہناتھاکہ ملزموں پر فیکٹری مالک سے بھاری رشوت لینے کا جھوٹا الزام عائد کیا گیا ، تحقیقات میں کوئی جرم ثابت نہیں ہوا ۔ مدعی کے وکیل حمزہ شہرام سرور نے بتایا کہ ملزموں نے اختیارت کا ناجائز استعمال کیا، مقدمہ درج ہونے کے باوجود وہ اپنی سیٹوں پر کام کر رہے ہیں ۔عدالت نے دلائل سن کر عبوری ضمانتیں خارج کر دیں،پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں