اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کرنیوالے پی ٹی آئی کے 4 کارکنوں کی ضمانتیں منظور

اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کرنیوالے پی  ٹی آئی کے 4 کارکنوں کی ضمانتیں منظور

اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے)جوڈیشل مجسٹریٹ شہزاد خان نے ہائی کورٹ اور اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کے معاملے میں پی ٹی آئی کے چار کارکنوں کی ضمانتیں منظور کر لیں۔

عدالت نے حکم دیا ہے کہ اگر یہ کارکن کسی اور مقدمے میں مطلوب نہیں تو انہیں رہا کر دیا جائے ۔ گزشتہ روز ہائی کورٹ اور اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کے لئے پی ٹی آئی کال کے معاملے پر گرفتار کیے گئے چار کارکنوں کی ضمانت کی درخواستوں پر جوڈیشل مجسٹریٹ شہزاد خان نے پولیس کی جانب سے پیش کیے گئے ریکارڈ اور وکلا کے دلائل کا جائزہ لینے کے بعد ملزمان کی ضمانتیں منظور کر لیں ۔ عدالت نے ہر ملزم کے لیے تیس ہزار روپے کے مچلکوں پر رہائی کا حکم جاری کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں