لاہور ایک بار پھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست
لاہور(این این آئی)لاہور ایک بار پھر دنیا بھر کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست آگیا، شہر کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 284 ریکارڈ، آب و ہوا انتہائی مضرصحت ہوگئی۔
جمعرات کے روز راوی روڈ اور گرد ونواح میں سب سے زیادہ شرح آلودگی581ریکارڈ کی گئی ۔ جوہر ٹاؤن 474، شالیمار ٹاؤن 405، سید مراتب علی روڈ 352، سول سیکرٹریٹ 311،عسکری ٹین 278، رائیونڈ روڈ 249جبکہ طفیل روڈ کے گردونواح میں سب سے کم شرح آلودگی 180ریکارڈ کی گئی۔