ملکی قرضوں کا مجموعی حجم 76 ہزار 980 ارب کی بلند سطح پر پہنچ گیا

ملکی قرضوں کا مجموعی حجم 76 ہزار  980 ارب کی بلند سطح پر پہنچ گیا

کراچی(سٹاف رپورٹر)اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے بیرونی و مقامی قرضوں کا مجموعی حجم 76 ہزار 980 ارب روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا، جو گزشتہ سال کے 69 ہزار 114 ارب روپے کے مقابلے میں 11.4 فیصد اضافے کی نشاندہی کرتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مجموعی قرضوں میں ماہانہ بنیادوں پر بھی 0.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ اسٹیٹ بینک ڈیٹا کے مطابق پاکستان کا مقامی قرض ایک سال میں نمایاں اضافے کے ساتھ 47 ہزار 231 ارب روپے سے بڑھ کر 53 ہزار 976 ارب روپے ہوگیا، جس میں سالانہ بنیاد پر 14.3 فیصد اور ماہانہ بنیاد پر 1 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا ہے ، جبکہ صرف ایک ماہ میں مقامی قرضہ 53 ہزار 424 ارب سے بڑھ کر 53 ہزار 976 ارب روپے تک جاپہنچا۔ دوسری جانب بیرونی قرضوں میں سالانہ بنیاد پر 5.1 فیصد اضافہ ہوا، جو ایک سال میں 21 ہزار 844ارب روپے سے بڑھ کر23 ہزار 4 ارب روپے تک پہنچ گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں