اسلام آبادہائیکورٹ:جسٹس آصف نے کیسزکی سماعت دوبارہ شروع کردی
اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے)اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محمد آصف نے دو روزہ رخصت کے بعد کیسوں کی سماعت کا دوبارہ آغاز کر دیا۔
جس کے نتیجے میں زیر التوا مقدمات کی سماعت ایک بار پھر جاری ہوگئی۔ دوسری جانب جسٹس بابر ستار اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق پر مشتمل خصوصی ڈویژن بینچ کی عدم دستیابی کے باعث مقررہ تمام کیسز کی کاز لسٹ منسوخ کردی گئی۔