سری لنکن متاثرین کیلئے لاہورسے مزید 20 ٹن امدادی سامان روانہ
اسلام آباد(اے پی پی)وزیراعظم کی ہدایت پر این ڈی ایم اے کی جانب سے سری لنکن متاثرین کے لئے امدادی اقدامات تیزی سے جاری ہیں۔
این ڈی ایم اے نے سری لنکن ائیر لائن کے ذریعے لاہور سے کولمبوکے لئے مزید 20ٹن امدادی سامان روانہ کیا،این ڈی ایم اے کی جانب سے امدادی سامان میں ترپال اور خشک دودھ شامل ہے۔