پی پی 289 ڈیرہ غازی خان میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری

 پی پی 289 ڈیرہ غازی خان  میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری

لاہور(کورٹ رپورٹر ،اے پی پی)الیکشن کمیشن پنجاب نے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 289 ڈیرہ غازی خان میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا۔

 مذکورہ نشست ایم پی اے محمود قادر خان کے ممبر قومی اسمبلی منتخب ہونے پر خالی ہوگئی تھی،ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے پبلک نوٹس 8 دسمبر 2025 ئکو جاری کیا جائے گا،شیڈول کے مطابق 10 تا 12 دسمبر تک کاغذات نامزدگی ریٹرننگ افسر کو جمع کروائے جائیں گے ،18 دسمبر تک کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل کیا جائیگا،22 دسمبر تک کاغذات مسترد یا منظور ہونے کیخلاف اپیلیں دائر کی جا سکیں گی اور29 دسمبرتک اپیلوں پر فیصلے صادر کئے جائیں گے ، حتمی فہرست30 دسمبر کو آویزاں کی جائیگی ،25 جنوری 2026ء بروز اتوار کو پولنگ ہو گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں