جے یوآئی کے رکن قومی اسمبلی مولانا سمیع الدین کو ڈی نوٹیفائی کردیاگیا

جے یوآئی کے رکن قومی اسمبلی مولانا  سمیع الدین کو ڈی نوٹیفائی کردیاگیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جے یوآئی کے رکن قومی اسمبلی مولانا سمیع الدین کو ڈی نوٹیفائی کر دیا گیا۔

 الیکشن ٹریبونل کے حکم پر الیکشن کمیشن نے مولانا سمیع الدین کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ مولانا سمیع الدین این اے 251 سے کامیاب ہوئے تھے ۔ پشتونخوانیشنل عوامی پارٹی کے چیئرمین خوشحال خان کاکڑ نے مولانا سمیع الدین کی کامیابی پر ٹریبونل سے رجوع کیا تھا۔ الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ حلقے کے 22 پولنگ سٹیشنز پر 18 دسمبر کو دوبارہ پولنگ ہو گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں