ایچ ای سی کا اسناد کی تصدیق کے لیے نیا نظام لانے کا فیصلہ

ایچ ای سی کا اسناد کی تصدیق کے لیے نیا نظام لانے کا فیصلہ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ایچ ای سی نے ڈگری، تعلیمی اسناد کی تصدیق کا نیا نظام لانے پر کام شروع کردیا جس میں بلاک چین ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی۔

اس تبدیلی سے تصدیق کا عمل تیز اور شفاف ہوگا اور درخواست دہندگان کو ایچ ای سی دفاتر میں جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ایچ ای سی حکام کے مطابق نیا نظام چھ ماہ میں کام کرنا شروع کر دے گا۔ اس بات کی تصدیق ایچ ای سی کے نگران چیئرمین ندیم محبوب نے کی اور انہوں نے متعلقہ ٹیم کو اس کام کو ترجیح دینے کی ہدایت کی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں