جعلی ڈگریوں پر سی ڈی اے میں بھرتی 58ملازمین کیخلاف مقدمہ درج
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)ایف آئی اے نے سی ڈی اے کے 58 ملازمین کے خلاف جعلی ڈگریوں کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا ہے ۔
ملزموں پر جعلی تعلیمی اسناد اور جعلی سرٹیفکیٹس کے ذریعے نوکریاں حاصل کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے ،مقدمہ میں 58سی ڈی اے ملازمین کو جعلی ڈگریاں رکھنے پر نامزد کیا گیا ہے ، جنہیں میرٹ اور کوٹہ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھرتی کیا گیا تھا، ان ملازمین میں 13 سکیورٹی گارڈز، 11 ڈرائیورز اور 7 ٹیوب ویل آپریٹرز کے علاوہ نائب قاصد، کلرک اور ٹیکنیشن بھی شامل ہیں۔