فن لینڈ بڑے عالمی امور پر پاکستان کاہم خیال :صدرزرداری

فن لینڈ بڑے عالمی امور پر پاکستان کاہم خیال :صدرزرداری

دونوں ممالک میں تجارت، تعلیم کے شعبوں میں بے پناہ امکانات:یوم آزادی پرپیغام

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے فن لینڈ کے 108ویں یومِ آزادیِ کے موقع پر پیغام میں کہا کہ حکومتِ پاکستان، عوام اور اپنی جانب سے دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں،اپنی آزادی کے بعد سے فن لینڈ نے تعلیم، ٹیکنالوجی،جدت (انوویشن)، تحقیق، بائیو ٹیکنالوجی، جنگلات اور کئی دیگر شعبوں میں قابلِ ذکر ترقی کی ہے ، مسلسل آٹھ برس تک ‘گلوبل ہیپی نیس انڈیکس میں سرفہرست رہنا فن لینڈ کے عوام کی غیر معمولی صلاحیت، ثابت قدمی اور تخلیقی قوت کا مظہر ہے ۔ پاکستان جمہوریہ فن لینڈ کے ساتھ اپنے تعلقات کو نہایت اہمیت دیتا ہے ،ہم بڑے عالمی امور پر ہم خیال ہیں اور جمہوری تکثیریت اور اقتصادی لبرل ازم کی مشترکہ قدروں کے امین ہیں،دونوں ممالک میں تعاون، خصوصاً تجارت، تعلیم، ‘گرین ٹرانزیشن’، ڈیجیٹلائزیشن، مائننگ اور ٹیلی کمیونی کیشن کے شعبوں میں بے پناہ امکانات موجود ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں