گھوٹکی کندھ کوٹ پل منصوبہ دوبارہ شروع ہوگیا،وزیراعلیٰ سندھ
کراچی (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اعلان کیا ہے کہ گھوٹکی کندھ کوٹ سڑک اور پل منصوبہ جس پر رکے ہوئے کام کا دوبارہ آغاز ہوچکا ہے ، جون 2027 میں افتتاح کے لیے تیار ہوگا۔
انہوں نے یہ فیصلہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ بورڈ کے 49 ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، جہاں منصوبے کی نئی ٹائم لائنز، تعمیراتی پیشرفت، لاگت میں اضافے اور سکیورٹی چیلنجز کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ کو منصوبے کی عملدرآمد کی تاریخ، لاگت اور ٹیکنیکل کمیٹی کی جانب سے پیش کردہ نکات پر بریفنگ دی گئی۔ گھوٹکی کندھ کوٹ پل منصوبہ محکمہ ورکس اینڈ سروسز نے شروع کیا تھا جبکہ کنسیشن معاہدہ مئی 2018 میں دستخط ہوا تھا۔