پی ٹی آئی سینیٹر ز کی عدم موجودگی، ایوان بالا کا ماحول پرسکون رہا

 پی ٹی آئی سینیٹر ز کی عدم موجودگی، ایوان بالا کا ماحول پرسکون رہا

حکومتی سینیٹرز بھی غائب ، بجلی و گیس کی لوڈ شیڈنگ کا معاملہ موضوع بحث رہا فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بطور CDFتعیناتی پر مبارکباد ، ڈیسک بجا کرخیر مقدم

  اسلام آباد (سیدقیصرشاہ) حکومتی سینیٹرز بجلی وگیس کی لوڈشیڈنگ سمیت دیگرعوامی مسائل ایوان بالا میں لے ہی آئے ، گرمیوں میں بجلی نہیں سردیوں میں گیس لوڈشیڈنگ یاپریشر میں کمی کے باعث عوام کواذیت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، دوسری جانب پی ٹی آئی کے سینیٹرز کی اکثریت ایوان سے غائب رہی اورجو سینیٹرز تاخیر سے آئے وہ بھی بانی پی ٹی آئی کے گرد ہی گھومتے رہے ، وفاقی وزیر پارلیمانی امور کی جانب سے ملک میں کہیں بھی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نہ کئے جانے کے بیان پرکراچی سے پیپلز پارٹی کے سینیٹر مسرورحسن نے کہا کہ کراچی کے جن علاقوں میں سو فیصد بلنگ ہے وہاں بھی ہفتے میں چار، پانچ گھنٹے لوڈشیڈنگ معمول ہے ، پی ٹی آئی سینیٹر ز کی عدم موجودگی کے باعث ایوان کا ماحول پرامن رہا،کوئی نعر ے بازی نہیں ہوئی، اجلاس میں حکومتی ارکان نے فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس فورسز تعینات ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ڈیسک بجا کرخیر مقدم کیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں