بلاول بھٹوزرداری آج لاہور آئیں گے

 بلاول بھٹوزرداری آج  لاہور آئیں گے

لاہور،اسلام آباد (سپیشل رپورٹر،سٹاف رپورٹر) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری آج لاہور آئیں گے اور 3 روز قیام کرینگے۔

 بلاول بھٹو لاہور سمیت پنجاب بھر کی تنظیم نو کے حوالے سے 63 نئے عہدیداروں کے نوٹیفکیشن جاری کر ینگے اور نئے عہدیداروں سے ملاقاتیں بھی کر ینگے ۔ گورنر ہاؤس میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں سے بھی ملیں گے ، ذرائع کے مطابق لاہورکا تنظیمی سیٹ اپ ڈسٹرکٹ کی بجائے ٹاؤنز کی سطح پر کرنے پر بھی غور ہو گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں