جسٹس ظفر احمد راجپوت نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کا حلف اٹھالیا
کراچی (سٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ظفر احمد راجپوت نے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس ظفر احمد راجپوت سے حلف لیا۔
حلف برداری کی تقریب میں وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ ، صوبائی وزراء شرجیل انعام میمن ،ضیاء لنجار اور ناصر حسین شاہ ،میئر کراچی مرتضیٰ وہاب،فاروق ستار سمیت سندھ ہائیکورٹ کے ججز اور بارز ایسوسی ایشنز کے عہدیداران سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔ گورنر ہاؤس کراچی میں چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کی تقریب حلف برداری منعقد کی گئی۔ تقریب میں ایڈووکیٹ جنرل سندھ جواد ڈیرو ،سابق اٹارنی جنرل انور منصور خان بھی شریک ہوئے ۔ تقریب حلف برداری میں دوست ممالک کے قونصل جنرل بھی شریک ہوئے۔