حکمرانوں اور عوام کے بیانیہ میں فرق ندیم افضل چن ،سیاسی جماعتیں صوبوں تک محدود ہو گئیں،سپیکر ملک احمد

 حکمرانوں اور عوام کے بیانیہ میں فرق  ندیم افضل چن ،سیاسی جماعتیں صوبوں  تک محدود ہو گئیں،سپیکر ملک احمد

لاہور(نیوز رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک )پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ سرکاری بیانیہ کبھی بھی اصلی بیانیہ نہیں ہوتا، اس وقت حکمرانوں کا بیانیہ اور عوام کا بیانیہ اور ہے ،عادل حکمران آئیں گے تو بیانیہ بنے گا۔

لاہور میں انٹرنیشنل پنجابی کانفرنس میں خطاب میں انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل دلیر ہے ،ہم اپنی زبان نہیں بولتے تو ہم نے کیا دلیر ہونا ہے ۔لاہور ہی پنجاب نہیں، وسائل کی منصفانہ تقسیم ہونی چاہیے اورحکمرانوں کو محرومی دور کرنی ہوں گی۔پنجابی کانفرنس کے آخری روز پنجاب کے سیاسی بیانیے کے حوالے سے ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا پنجاب کا سیاسی بیانیہ اس وقت مشکل ہو چکا ہے ، پنجاب کو مظبوط فیڈریشن کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہے ، وزیر اعظم شہباز شریف نے بحثیت وزیر اعلیٰ این۔ ایف۔ سی سے اپنا حصہ بلوچستان کو دیا۔ انکا کہنا تھا اس وقت سیاسی جماعتیں صوبوں تک محدود ہو گئی ہیں، پنجابی تعداد میں ز یادہ ہیں اس لیے یہ ہر جگہ نظر آتے ہیں اور انہی پر حقوق غصب کرنے کا بھی الزم لگتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں