وفاقی آئینی عدالت:صوبائی سیس نفاذ کیس کی سماعت آج ہوگی
اسلام آباد(اے پی پی)وفاقی آئینی عدالت میں صوبوں کی جانب سے عائد کردہ ایک فیصد سیس کے نفاذ سے متعلق اہم کیس کی سماعت آج پیر 8 دسمبر کو ہوگی۔
درخواست گزار نے کیس C.A. 80/2020 میں پشاور ہائی کورٹ کے ان فیصلوں کو چیلنج کر رکھا ہے جن میں صوبائی حکومت کی جانب سے صوبے میں داخل یا باہر جانے والے سامان کی مالیت پر ایک فیصد سیس کے نفاذ کو قانونی قرار دیا گیا تھا ۔