ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم سرد اور خشک رہے گا
اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں میں صبح/رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کی توقع ہے ۔
پنجاب اور خیبر پختونخواکے میدانی علاقوں میں سموگ جبکہ صبح اوررات کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکانہے ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہا۔ پنجاب اور خیبر پختونخواکے چند میدانی اضلاع میں سموگ جبکہ رات /صبح کے اوقات میں چند مقامات پردھند چھائی رہی۔ اتوار کو کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی07، سکردو منفی 05، گوپس اور گلگت میں منفی03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔